22 مئی، 2023، 10:58 AM

ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے ڈنمارکی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو؛

ایران اور ڈنمارک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

ایران اور ڈنمارک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ایک میکانزم کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے اتوار کی رات ٹیلیفونک گفتگو میں، دو طرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور مزید تعلقات کو فروغ دینے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں، دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کو فریقین کیلئے ایک عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے موجودہ چیلنجز کو حل کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا ہے۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے نیز ایک بار پھر قرآن مجید کی توہین کی شدید مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے ایسے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

دونوں رہنماؤں نے ایران اور ڈنمارک کے درمیان قونصلر مشاورت کو مضبوط بنانے کیلئے ایک میکانزم قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

News ID 1916631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha